طارق فاروق ، افتخار گیلانی اہم ملاقات،کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے وزیراعظم آزادجموں و کشمیر افتخار گیلانی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں آزادکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل ، مجموعی سیاسی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امور ، ریاستی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آزادجموں و کشمیر مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور ریاستی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈان کی حالیہ رپورٹ مسترد، مندر کی اراضی لیز پر دی نہ مندر گرایا گیا، حکومت پنجاب

اس موقع پر آزادکشمیر میں سیاسی و انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے، عوامی مسائل کے حل اور ریاستی اداروں کے درمیان بہتر روابط و ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دوسری طرف وزیراعظم آزادکشمیر سید افتخار گیلانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کابینہ کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر جعلی خبریں چل رہی ہیں کہ وزراء کے نام سامنے آگئے حالانکہ ابھی تک کوئی مشاورت نہیں ہوئی ۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی ہم ایک ایسی کابینہ تشکیل دیں گے جو حقیقی معنوں میں عوامی انقلاب لائے گی جو کہ تعمیر وترقی کا ویژن رکھتی ہوگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی : یومِ دفاع پاکستان کی تقریبات، انتظامات کو حتمی شکل دیدی

ایک سوال کے جواب میں افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے آزادکشمیر میں عوامی مشکلات کے دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بحال کردی ہے۔۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کامزید کہنا تھا کہ دیگر علاقوں میں جہاں ابھی انٹرنیٹ بحال نہیں ہوا وہاں بھی جلد کوشش کریں گے بحال ہوجائے ۔

Pakistan SCO Summit 2026