اسلام آباد سانحے کے بعد مظفرآباد کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ شروع

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد کے ایک پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کے باعث پیش آنے والے آتشزدگی کے دلخراش واقعے اور جانی و مالی نقصان کے بعد مظفرآباد کے ہسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

فائر سیفٹی انتظامات کے سلسلے میں مظفرآباد ایمز ہسپتال میں فائر سیفٹی عملے پر مشتمل ایک خاص کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو ہسپتال میں موجود فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ نظام کا مکمل جائزہ لے گی اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں فوری بہتری کے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز،سینیٹ کمیٹی میں تمام ریکارڈ غائب کرنے سمیت اہم انکشافات

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہر کے دیگر تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کے واقعے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے اور مستقبل میں اسلام آباد جیسے کسی بھی سانحے کی روک تھام کے لیے پیشگی حفاظتی تدابیر کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026