فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع اور ترک وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں

Pakistan SCO Summit 2026

ترکیہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع، ترک وزیر خارجہ، ترک وزیر دفاع اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس دوران دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ ترکیہ کے دوران استنبول میں اعلیٰ سطح کی اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ، آئی ایس پی آر

چیف آف ڈیفنس فورسز نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، ترک وزیر دفاع اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ا

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی پیداوار پر بریفنگ

جلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے اسٹریٹجک رابطوں اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ آ

ئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کے روابط پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026