پیٹرول 77 پیسے مہنگا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 پیسےکم ، نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی کارکن راجہ مختار لاہور میں لٹ گئے ،وزیراعلیٰ مریم نواز سے انصاف کی اپیل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی نے پہلے جنگ کے میدان میں اب عالمی عدالت میں بھارت کو ذلیل کروا دیا،خواجہ آصف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردوبدل یکم ستمبر کیلئے ہے۔

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 28 اگست بروز جمعہ کو کیا گیا تھا۔ ہفتہ اتوار تعطیل کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاتا۔ جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

Pakistan SCO Summit 2026