کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندے کا اعترافی بیان، ریاست مخالف سرگرمیاں مزید عیاں ہو گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے فسادی جتھے کے ریاست مخالف اور پر تشد دسر گرمیوں میں ملوث ہونے کا ایک اور اہم ثبوت سامنے آگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ڈویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے علاقے منگ کا رہائشی عبد اللہ نامی شخص کوپیر کو رائی چوک سے گرفتار کیا گیاجس کے ابتدائی تفتیشی بیان میں دھرنے میں مسلح عناصر کی موجودگی اور ریاستی اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سردار امان کے بیان پر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل! ایکشن کمیٹی اور بھارت سےروابط کے الزامات

پولیس کے مطابق گرفتار شخص عبد اللہ نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ در یک دھرنے میں مسلح افراد موجود ہیں اور دھرنے میں موجود بعض عناصر نوجوانوں کو اشتعال دلا کر مسلح ہونے پر اکسا رہے ہیںجبکہ مسلح افراد منصوبہ بندی کے تحت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

دوران تفتیش عبد اللہ کے موبائل فون سے برآمد ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر بھی اہم شواہد کے طور پر سامنے آئی ہیں جن میں وہ مسلح افراد کے ہمراہ موجود دکھائی دیتا ہے۔

پولیس کے مطابق ان شواہد کا فرانزک تجزیہ کیا جارہا ہے تا کہ مذکورہ عناصر کے باہمی روابط اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گرفتار شخص کے بیان اور موبائل فون سے ملنے والے شواہد نے اس بیانیے کی حقیقت بھی مزید واضح کر دی ہے کہ فسادی جتھا شروع دن سے عوامی حقوق کی جد وجہد کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہےجبکہ حقیقت میں یہ عناصر ریاستی اداروں پر حملہ آور ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فسادی جتھے کے آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے متعدد اہلکار شہید اور زخمی ہوئے جبکہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تا کہ ان کے قتل کا الزام ریاستی اداروں پر ڈال کر عوام کو ریاست کے خلاف اشتعال دلایا جائے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جا سکے۔

یہ طرز عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو بھی اپنے ریاست مخالف ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی دھرنا ختم ،نئی حکومت کو وقت دے،جلد ترقیاتی ایجنڈا دیں گے،افتخار گیلانی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ریاست واضح کر چکی ہے کہ عوام کے جائز حقوق اور پر امن احتجاج کا احترام کیا جائے گا تاہم ریاستی اداروں پر حملہ ، شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنا اور قانون کی عملداری کو چیلنج کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔

پولیس کے مطابق ریاست قانون کی عملداری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور ریاست مخالف پر تشد دسر گر میوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026