امریکی فورسز نے ایران کے جزیرے لارک پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز پر بمباری کی ہے جس کے بعد خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب مذکورہ لانچرز آبنائے ہرمز کی جانب بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے میزائل داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیاں ملکی معیشت پر اثر انداز،پیٹرول مہنگا کرنا ہوگا،ایرانی صدر
عہدیدار نے بتایا کہ امریکی فورسز علاقے کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت جاری رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی فوجی اورعام شہری شہید ہو گئے جبکہپاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔
تاہم پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد نہیں بتائی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران میں ہفتے کے دوران 59زلزلے ،عوامی تشویش میں اضافہ




