میر پور(کشمیر ڈیجیٹل)دانش ایڈووکیٹ کے ساتھی بلال خان نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میر پور ناگی سے تعلق رکھنے والے دانش ایڈووکیٹ کے ساتھی بلال خان نے کہا ہے کہ کا لعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی جب تک عوامی حقوق کی بات کرتی تھی ہم ا س کے ساتھ تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میناز حسین شاہ کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
اب جب حکومت نے اس کو کالعدم قرار دیا ہے تو اب اُن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہماری فیملی کا ان سے کوئی تعلق ہے ، پاکستان زندہ باد ، آزاد کشمیر زندہ باد۔
جاتلاں کے رہائشی حذیفہ محور نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی ایک کالعدم اور دہشت گرد جماعت ہے میراورمیری فیملی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر زندہ باد ۔
جاتلاں کے رہائشی محمد حماد ولد مطلوب حسین نے کہا ہے کہ میرا اس کالعدم ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ دہشت گرد تنظیم ہے ۔ پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیر، توصیف عباسی، چوہدری عارف اور ثقلین شاہ کو شوکاز، فہیم فاروق سمیت 3 رہنماؤں کی رکنیت ختم
میر پور کوٹلی سے تعلق رکھنے والے محمد عاطف نے کہا ہے کہ میر ی ہمدردیاں اُس وقت تک کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ تھیں جب تک و ہ عوام کے حقوق کے لیے بات کر رہی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہریوں کی سہولت کے لیے ‘مکینک آن ویلز’ سروس کا آغاز، ہیلپ لائن 1915 فعال
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یہ ایکشن کمیٹی قراد دے دی گئی ہے اور ریاست کے خلاف بیانات دے رہی ہے ، آج کے بعد میرا اور میرے خاندان کاکالعدم ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر پائندہ باد۔




