باغ :اندرونِ شہر میں انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی بندش کے فیصلے کو شہریوں اور تاجروں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ حیدری چوک سے زمان چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کو بند کر دیا گیا ہےجس کے باعث خریداری کے لیے آنے والے افراد کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں کو اب آرام دہ ماحول میسر ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بازاروں کی رونق بحال ہو گئی ہے۔ کئی شہریوں نے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم صرف رمضان تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ پورے سال کے لیے نافذ العمل ہونا چاہیے تاکہ خریداروں کو ہمیشہ سہولت حاصل رہے۔