وزیراعظم افتخار گیلانی کا انٹرنیٹ سروس بحالی ،تعلیمی ادارے ، آمدورفت کھولنے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں معمولاتِ زندگی کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کا تعلیمی اداروں اور انٹرنیٹ سروس جلد بحال کرنے، مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت اور راستوں کی رکاوٹیں دور کرنے کا اعلان

مزید یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز کی انکوائری مکمل : 10افسران قصوروار قرار ، عہدوں سے ہٹانے کی سفارش

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹرافتخارگیلانی نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور مختلف اہم امور پرگفتگو کی۔

نومنتخب وزیراعظم نےمزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ سروس جلد بحال کی جائے گی جبکہ عام انٹرنیٹ سروس بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں راستوں کی بندش اور دیگر رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھی حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کل سے بحال ہو جائے گی، جس سے عوام اور کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر میں بھرپور ترقیاتی عمل شروع کرے گی اورعوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی قید، ملاقاتوں، طبی سہولیات سے متعلق الزامات مسترد، سی این این کو تفصیلات ارسال

مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے منشورترقی اورعوامی فلاح رہا ہے اور موجودہ حکومت بھی اسی وژن کے تحت عوام کی خدمت کرے گی۔

انہوں نے حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

صحافی حکومت کی درست نشاندہی کریں تاکہ مسائل کے حل میں مدد مل سکے، صحافی حکومت کی اصلاح اور رہنمائی کریں، حکومت اچھا دورانیہ مکمل کرے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے، حکومت ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے گی، عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ریاست کی ترقی کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کرے گی۔

انہوں کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کے لیے پرعزم ہے۔