مختار عباسی

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ،پیپلز پارٹی کی جانب سے مختار عباسی نے کاغذات جمع کروا دئیے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد اُمیدوار مختار عباسی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا، جہاں ارکان اسمبلی ووٹنگ کے ذریعے نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔

وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس طرح وزارتِ عظمیٰ کے منصب کیلئے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اُمیدوار میدان میں آگئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ن لیگ کے نامزد اُمیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مختار عباسی کے کاغذات نامزدگی مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اُمیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

اسمبلی میں نمبر گیم اہم ہوگی

نئے وزیراعظم کے انتخاب میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی حمایت اور نمبر گیم انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ دونوں جماعتیں اپنے اُمیدوار کی کامیابی کے لیے ارکان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں سیاسی رابطوں اور جوڑ توڑ میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے اُمیدوار کے حق میں حمایت یقینی بنانے کیلئے مختلف ارکان سے رابطے کرسکتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نامزدگی پر پھڈا، شاہ غلام قادر اور فاروق حیدرکا افتخار گیلانی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

مختار عباسی اور بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے بطور اُمیدوار سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر کی سیاست میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ اہم ہوگیا ہے۔ اب نظریں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس اور ہونے والی ووٹنگ پر مرکوز ہیں، جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کو نیا وزیراعظم منتخب ہو گا۔