نواز شریف

آزاد کشمیر: بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی، نواز شریف کا قابلِ تحسین فیصلہ

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیر عظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نےبیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیرنانزد کر کے بڑا اور قابلِ تحسین فیصلہ کیا ہے ۔

نوجوان قیادت کو آگے لاتے ہوئے ایک باصلاحیت، متحرک اور عوام دوست رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کیا گیا ہے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کشمیر کی ترقی، امن، خوشحالی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے نئی اُمید بن کر سامنے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے شہریوں کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور اُمید کی جا رہی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل، روزگار کے مواقع اور خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

نوجوان قیادت کا یہ انتخاب آزاد کشمیر میں ایک نئے سیاسی اور ترقیاتی سفر کی بنیاد بن سکتا ہے، جس میں عوامی فلاح، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی صورتحال باعث تشویش، پنجاب کی طرز پر ترقی دیں گے: نواز شریف

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر سے عوام کو اُمید ہے کہ وہ خطے میں روزگار کے مواقع میں اضافے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سڑکوں ،مواصلاتی نظام کی بہتری، سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کیلئےنئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات کریں گے۔

آزاد کشمیر کے عوام کو اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، سڑکوں، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ ایسے میں بیرسٹر افتخار گیلانی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج عوامی توقعات پر پورا اترنا اور حکومتی اداروں کو مؤثر انداز میں متحرک کرنا ہوگا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئی قیادت اگر عملی اقدامات اور بہتر طرز حکمرانی کو ترجیح دے تو آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے امکانات پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ن لیگ کے نامزد اُمیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

سیاسی مبصرین کے مطابق نوجوان قیادت کو آگے لانے کا فیصلہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک مثبت تبدیلی کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ بیرسٹر افتخار گیلانی سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ روایتی سیاسی طرزِ عمل سے ہٹ کر عوامی رابطے، شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس کو ترجیح دیں گے۔