مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)نامزد وزیراعظم آزاد کشمیربیرسٹر افتخار گیلانی نے ریاست میں حکومت سازی کے حوالے سے تعمیر و ترقی کے نئے ویژن کا اعلان کر دیا۔
نامزد امیدوار برائے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت جہاں بھی قائم ہوئی، وہاں عوامی حقوق کے تحفظ کے ساتھ تعمیر و ترقی کا سفر آگے بڑھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اُترپردیش: بھارتی تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک
بیرسٹر افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کو آزاد کشمیر میں بھی عملی شکل دی جائے گی۔
بیرسٹر افتخار گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کا ویژن عوامی خدمت، حقوق کے تحفظ اور تعمیر و ترقی پر مبنی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سروس ٹربیونل کا بڑا فیصلہ،ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ کی بطور ایم ایس تعیناتی کالعدم
بیرسٹر افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب میں جاری ترقیاتی پروگرامز کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی منصوبے شروع کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جو عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کی ضمانت بنے گا۔




