مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق 5 جون 1960 کو بھمبر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کم عمری میں سیاست کا آغاز کیا ان کا سیاسی سفر تقریباً 4 دہائیوں پر محیط ہے۔
اس دوران انہیں انتخابی کامیابیوں کے ساتھ شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل میرپور کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990 میں وہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہوئے ا
مزید یہ بھی پڑھیں:ہم اپنا کام ٹھیک کریں تو کوئی بھی مداخلت کی جرات نہیں کر سکتا، سپیکر طارق فاروق
بعد ازاں کشمیر کونسل کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے جب کہ وہ مسلم کانفرنس کے نائب صدر اور چیئرمین یوتھ بورڈ کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔
2006 میں چوہدری طارق فاروق نے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا الیکشن لڑا تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔ 2010 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کی
جبکہ 2011 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔2016 کے انتخابات میں چوہدری طارق فاروق دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔۔
آزاد کشمیر حکومت میں موسٹ سینیئر وزیر کی ذمہ داری سنبھالی۔ اس دوران انہوں نے حکومت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور مختلف ادوار میں وزیر حکومت بھی رہ چکے ہیں۔
2021 کے انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے مسلم لیگ ن سے اپنی وابستگی برقرار رکھی۔ چوہدری طارق فاروق کا شمار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے اہم اور ابتدائی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب،حلف برداری تقریب کا شیڈول جاری
وہ پارٹی کی تنظیم سازی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال رہے۔ وہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینیئر نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
بھمبر کا حلقہ چوہدری طارق فاروق کا آبائی حلقہ ہے، جہاں سے وہ کئی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں جب کہ حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں چوہدری طارق فاروق نے اپنے آبائی حلقے ایل اے 7 بھمبر سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا۔
انہوں نے سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو 12 ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے شکست دے کر تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ ان کا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر مسلسل چوتھا انتخاب تھا۔ ان کے سیاسی سفر میں اب تک تین انتخابات میں کامیابی اور ایک میں شکست شامل ہے۔
2026 کے انتخابات میں حالیہ کامیابی کے بعد انہوں نے نہ صرف دوبارہ اسمبلی میں جگہ بنائی بلکہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بھی منتخب ہوگئے۔اسپیکر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا سیاسی سفر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔




