الیکشن کمیشن کا کامیاب امیدواروں کو انتخابی اخراجات جمع کروانے کا حکم

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کا عمل میرپور، مظفرآباد ڈویژن اور پونچھ ڈویژن کے باغ و کہوٹہ حویلی میں بالترتیب مورخہ 27 جولائی 2026 ،2 اگست 2026 ،10 اگست 2026 اور 15 اگست 2026 کو مکمل ہو چکا ہے۔

جس کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مذکورہ ڈویژن سے انتخابات میں حصہ لینے والے کامیاب امیدواران کے نوٹیفکیشن بالترتیب مورخہ 29 جولائی 2026 ،5 اگست 2026 اور 16 اگست 2026؛کو جاری کرتے ہوئے شائع بھی کر دیئے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھریلو ملازمین کی بھرتیاں: پاک،سعودی عرب معاہدے کا امکان

​آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 76 کی رو سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران کیلئے لازم ہے کہ وہ کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن شائع ہونے کے بعد 35 دن کے اندر اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جات فارم نمبر 28 پر مرتب کرتے ہوئے اپنے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔

​مذکورہ بالا دفعہ کے تحت انتخابی اخراجات جمع نہ کروانا آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 108 کے تحت Illegal Practice (غیر قانونی فعل) قرار پائے گا جس پر مطابق قانون کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے پر عمل ہوااور 16 ستمبر کو عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے: رانا ثنااللہ

چنانچہ تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے الیکشن میں کیے گئے اخراجات کی مکمل تفصیل فارم نمبر 28 پر مرتب کرتے ہوئے اپنے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔۔۔