پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے پارٹی نظم و ضبط اور جنرل الیکشن 2026ء کے دوران پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی پر دو اہم رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔
اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
صدر پی پی پی آزاد کشمیر کی منظوری
نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کی منظوری کے بعد دو سینئر رہنماؤں کے خلاف یہ سخت تنظیمی کارروائی کی گئی ہے۔
جن رہنماؤں کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے ان میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے وائس پریزیڈنٹ سردار خالد محمود چغتائی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے رکن سردار ماجد رزاق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی: 17 نئے اراکین کی پہلی بار آمد، کئی روایتی سیاست دانوں کو شکست
کارروائی کی بنیادی وجہ
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے خلاف یہ اقدام پارٹی ڈسپلن اور پارٹی کے طے شدہ فیصلوں کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
یہ سخت قدم بالخصوص جنرل الیکشن 2026ء کے دوران ان کے طرزِ عمل اور پارٹی پالیسی سے انحراف کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔





