ارجنٹینا

ہاکی ورلڈ کپ : بھارت کو ارجنٹینا نے شکست دے دی

ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 3-5 سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ہاکی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ارجنٹینا نے ابتداء ہی میں برتری حاصل کرلی

اہم پول میچ میں ارجنٹینا نے آغاز ہی سے بھارتی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا۔ میچ کے پہلے ہی منٹ میں خواکین توسکانی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ چھٹے منٹ میں نیکولس ڈیلا ٹورے نے پینلٹی کارنر پر دوسرا گول کردیا۔

سکھجیت سنگھ نے بھارت کی واپسی کی کوشش  

بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 10ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم ارجنٹینا نے دباؤ برقرار رکھا۔ ٹامس ڈومین نے 33ویں اور 45ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کی برتری 4-1 کردی۔

 53ویں منٹ میں ارجنٹینا کا پانچواں گول

53ویں منٹ میں لوکاس توسکانی نے ارجنٹینا کی جانب سے پانچواں گول داغ دیا۔ بھارتی ٹیم نے آخری لمحات میں مقابلے میں واپسی کی کوشش کی اور سکھجیت سنگھ نے 58ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا۔

آخری منٹ میں بھارت کے دو گول

ہاردک سنگھ نے 59ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر بھارت کیلئے تیسرا گول بھی کردیا، تاہم اس وقت تک ارجنٹینا فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا تھا۔ یوں بھارت کو 3-5 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت اب 7ویں یا 8ویں پوزیشن کیلئے کھیلے گا

پول اے سے نیدرلینڈز پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ تینوں میچز ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم اب 7ویں یا 8ویں پوزیشن کیلئے مقابلہ کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مارچ سے جولائی 2026 تک خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے اور 11ویں یا 12ویں پوزیشن کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔