مظفرآباد میں افتخار گیلانی کی کامیابی، کارکنوں کی نعرے بازی

مظفرآباد میں مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی کے بعد نعرے بازی کی گئی۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 12 ووٹ حاصل کیے۔ علما مشائخ کی نشست پر ن لیگ کے پیر مظہر نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ طارق نے 12 ووٹ حاصل کیے

خواتین کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی مریم کشمیری، سحرش قمر اور مریم ادریس کامیاب قرار پائیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب بھی کامیاب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر ن لیگ کو برتری، پیپلز پارٹی بھی دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب

خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی زوبیہ خورشید ٹاس کے ذریعے کامیاب قرار پائیں۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے نتائج میں ن لیگ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی کے بعد مظفرآباد میں نعرے بازی بھی کی گئی۔