مخصوص نشستوں پر ن لیگ کو برتری، پیپلز پارٹی بھی دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن نے تین جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور خواتین کی نشستوں پر دونوں جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل رہی۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 12 ووٹ حاصل کیے۔

علما مشائخ کی نشست پر بھی ن لیگ کامیاب:

علما مشائخ کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کے پیر مظہر نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ طارق نے 12 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات آج، پولنگ کا وقت شروع

خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ ن کی مریم کشمیری، سحرش قمر اور مریم ادریس کامیاب قرار پائیں۔

پیپلز پارٹی کی دو نشستیں:

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب کامیاب ہوئیں، جبکہ زوبیہ خورشید ٹاس کے ذریعے کامیاب قرار پائیں۔

یوں مخصوص نشستوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستیں حاصل کیں۔