عوامی ایکشن کمیٹی کی نئی سازش: آزاد کشمیر میں سول نافرمانی اور بجلی بلوں کی بائیکاٹ کا اعلان

بھارتی اسپانسرڈ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک نئی سازش کے تحت کشمیر میں سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس تحریکی اعلان کے ساتھ ہی علاقے میں انتظامی و حکومتی سطح پر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اسی سلسلے میں سردار امان کی تقریر میں حکومت کے خلاف انتہائی سخت مؤقف اپنایا گیا، اپنی تقریر کے دوران آزاد کشمیر میں سول نافرمانی تحریک کے باضابطہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے عوامی سطح پر بغاوت اور بائیکاٹ پر اکسایا گیا۔

سردار امان کی تقریر اور بجلی بلوں کا بائیکاٹ

تقریر میں  سردار امان نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے، بجلی کو مفت استعمال کرنے اور میٹر اتارنے کی بات کی  جبکہ کشمیر میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کیا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کو بجلی کے سرکاری نظام کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار امان کے خلاف تھانہ پلندری میں مقدمہ درج

سردار امان کی تقریر میں کہا گیا کہ بجلی کا کوئی بل ادا نہیں کیا جائے گا اور بجلی کو تحفہ قرار دیتے ہوئے مفت استعمال کرنے کی بات کی گئی اور کہا گیا کہ میٹر اتار دیا جائے۔

سردار امان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی ہماری ہے اور انہوں نے اپنی تقریر میں بجلی کے معاملے کو براہِ راست کشمیر کے حق کے ساتھ جوڑا۔ اس نوعیت کے بیانات سے خطے میں لاقانونیت کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سردار امان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف بجلی کی قیمت لگا لو کہ کتنی بنتی ہے۔ مزید اشتعال انگیزی دکھاتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر بچہ نہیں بلکہ باپ ہے۔