سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! فی تولہ سونا تاریخی سطح پر پہنچ گیا

مظفرآباد: آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر شہروں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آج کے نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 2ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 7 سو 15روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی صرافہ مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق آج 19 مارچ 2025 کو آزاد جموں و کشمیر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 16 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 9 سو 20روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار 1 سوروپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 4 سو 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز 18 مارچ 2025 کو آزاد کشمیر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار روپے تھی جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 69 ہزار 2 سو 5روپے میں دستیاب تھا۔ آج کے نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 2ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 7 سو 15روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی سونے کے نرخ درج ذیل ہیں:

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار 4 سو روپے رہی اس کے علاوہ راولپنڈی، کوئٹہ، حیدرآباد، سیاکوٹ، جہلم، چکوال، ڈی جی خان، مظفرآباد میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار 3سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور، اٹک، خانیوال، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھر، گلگت میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار 4 سو روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جھنگ، سکردو اور دیگر چھوٹے شہروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار 3 سو روپے میں دستیاب ہے۔

چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی، جو آج فی تولہ 3 ہزار 2سوروپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

 

Scroll to Top