میرپور(کشمیر ڈیجیٹل )عقاب سکول فار دی بلائنڈز کے بلند عزم و حوصلے کے حامل بینائی سے محروم طلبہ نے میٹرک امتحانات 2026 میں شاندار کارگردگی کیساتھ نئی تاریخ رقم کردی۔
عقاب سکول فار دی بلائنڈز میرپور نے آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور کے زیر اہتمام جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 فیصد نتیجہ حاصل کرلیا۔
آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور کے جاری نتائج کے مطابق عقاب سکول فار دی بلائنڈز کئ حوریہ ملک نے /1008 نمبر حاصل کرکے A+ گریڈ حاصل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا چھوٹے انتظامی یونٹس، نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اعلان
سیدہ تحریم فاطمہ نے 1005 نمبر حاصل کرکے A+ گریڈ حاصل کیا۔ طوبیٰ ہما نے 952 نمبر حاصل کرکے A گریڈ حاصل کیا۔ ریحان شہزاد نے 806 نمبر حاصل کرکے B گریڈ، نفیسہ نعیم نے 782 نمبر حاصل کرکے B گریڈ جبکہ سیف الرحمن نے 579 نمبر حاصل کرکے D گریڈ حاصل کرلیا۔
عقاب سکول فار دی بلائنڈز کے پرنسپل پروفیسر الیاس ایوب نے کہا کہ عقاب سکول فار دی بلائنڈز کا نتیجہ 100 فیصد رہا ہے ، سکول انتظامیہ تندہی سے کام کر رہی ہے ، بینائی سے محروم بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔
عقاب سکول فاردی بلائنڈز بینائی سے محروم طلبا و طالبات کی تعلیم میں آزاد کشمیر کا صف اول کا ادارہ ہے ، لگن سے کام کر رہے ہیں ، آج بینائی سے محروم بچوں کی کارگردگی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے محبت: کشمیری نوجوان نے گاڑی قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ دی
امید ہے طلبا و طالبات اسی لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے ، انہوں نے انتظامیہ سکول اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عقاب سکولز فار دی طلائنڈز علم کی ایسی شمع ہے جس کی روشنی سے خصوصی بچے مستقبل کی جہتوں میں اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ بہترین کاگردگی کو برقرار رکھنے کے لیے محنت کا یہ تسلسل برقرار رکھنا ہے ۔ یاد رہے کہ عقاب سکول فار دی بلائنڈز کے بینائی سے محروم طلبہ کی یہ کامیابی ان کے عزم، محنت اور حوصلے کی روشن مثال ہے۔ طلبہ نے ثابت کیا ہے کہ بینائی سے محرومی ان کی تعلیمی صلاحیتوں اور کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔




