آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نذیر الحسن گیلانی نے حویلی انتخابی دھاندلی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر مصطفیٰ مغل اور سینئر ممبر خواجہ احسن سے اختلاف کیا ہے۔ انہوں نے فارم 24 کو مسترد کرتے ہوئے اصل پولنگ نتائج کے مطابق دوبارہ نتیجہ مرتب کرنے کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔
اختلافی نوٹ اور ٹمپرنگ کے خدشات:
کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور سینئر ممبر کی جانب سے خواجہ طارق سعید اور چوہدری محسن عزیز کی ری کاؤنٹنگ (دوبارہ گنتی) کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ تاہم، سید نذیر الحسن گیلانی نے انتخابی نتائج میں کی جانے والی جعلسازی اور ٹمپرنگ کے خدشات کو درست قرار دیتے ہوئے اپنا اختلافی فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن:انتخابی نتائج کیخلاف اپیلیں مسترد، الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کا حکم
سید نذیر الحسن گیلانی کے اس میرٹ پر مبنی اور سخت فیصلے کو آئینی و قانونی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، جس سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اداروں میں بلا خوف و خطر اور دیانتداری سے کام کرنے والے افراد اب بھی موجود ہیں۔




