یادگارِ شہداء

مظفرآباد میں جشنِ آزادی کے موقع پر یادگارِ شہداء پر پُر وقار تقریب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یومِ آزادی کی پرمسرت اور تاریخی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور پاک فوج کے جی او سی چنار ڈویژن تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز پرچم کشائی اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کرنے سے ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری

مسلح افواج کے جوانوں نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے روایتی شاندار انداز میں سلامی دی۔

اس موقع پر مہمانانِ خصوصی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور جی او سی چنار ڈویژن نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہدائے وطن کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد پولیس لائن میں شہداء کو خراجِ عقیدت، یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

تقریب کے اختتام پر بالخصوص پاک فوج کے شہداء، شہدائے مقبوضہ و آزاد کشمیر اور وطنِ عزیز پاکستان و آزاد کشمیر کی سلامتی، بقاء، استحکام، سرفرازی اور روز افزوں ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔