حقِ حاکمیت اور روزگار کے لیے 10 اگست کو تیر پر مہر لگائیں: آصفہ بھٹو کی اپیل

خاتون اول اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما، عکس بے نظیر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کشمیر الیکشن کے حوالے سے کشمیری عوام کے نام ایک خصوصی اور اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس تاریخی اور سیاسی حقیقت کو واضح کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس کی بنیادی سنگ بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن کے تناظر میں کشمیری عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 10 اگست کو ہونے والے انتخابات میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری عوام یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے روشن اور محفوظ مستقبل کا ہر فیصلہ خود اپنے ہاتھوں سے کریں، تو انہیں آگے آنا ہوگا اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا 10سیٹیں جیب میں رکھنے کا بیان شفاف الیکشن پر سوالیہ نشان، بلاول بھٹو

حق حاکمیت، ملکیت اور روزگار کا تحفظ:

عکس بے نظیر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کے حصول اور تحفظ کے لیے 10 اگست کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ پختہ ماننا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف اور صرف کشمیر کے غیور عوام ہی کر سکتے ہیں اور کسی کو ان کے فیصلے کا حق نہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کے پیپلزپارٹی سے رابطے تیز

“فیصلہ ضمیر کا، ووٹ بینظیر کا ، جئے بھٹو!”

پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام پر جوشیلے انداز میں سیاسی نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کو متحرک کیا اور کہا “فیصلہ ضمیر کا، ووٹ بینظیر کا”۔ انہوں نے تمام کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ 10 اگست کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں، اپنا مستقبل بدلیں اور پیغام کا اختتام “جئے بھٹو!” کے نعرے کے ساتھ کیا۔