سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی صحت تشویشناک: کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل گیا،ہنٹر بائیڈن

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی صحت تشویشناک: کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل گیا، بیٹے ہنٹر بائیڈن کا انکشافسابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کا پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے بھی پھیل چکا ہے اور انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔

ہنٹر بائیڈن نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کی بیماری انتہائی تکلیف دہ ہے اور اس کے باعث ان کی جسمانی صلاحیتیں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

83 سالہ سابق امریکی صدر کے ترجمان نے ہنٹر بائیڈن کے انٹرویو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

بائیڈن میں جارحانہ کینسر کی تشخیص:

جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے تقریباً چار ماہ بعد اعلان کیا تھا کہ ان میں پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم ان کے خاندان اور ترجمان کی جانب سے علاج کے بارے میں وقتاً فوقتاً معلومات فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی جاری:

جو بائیڈن کے ترجمان نے اکتوبر 2025 میں بتایا تھا کہ سابق صدر کینسر کے علاج کے لیے ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی: صدرٹرمپ

ہنٹر بائیڈن کے حالیہ بیان کے بعد سابق امریکی صدر کی صحت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم ان کے ترجمان نے بیماری کے مزید پھیلاؤ سے متعلق بیٹے کے بیان پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔