عدالتِ العالیہ آزاد جموں و کشمیر نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی معطلی سے متعلق حکومتِ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے آئندہ سماعت 12 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
عدالتی تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار نے “عمرانی شاہین بنام حکومتِ آزاد کشمیر” کیس کی سماعت کی، جس کے دوران یہ اہم احکامات جاری کیے گئے۔ عدالت نے 28 جولائی 2026 کو جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن پر حکمِ امتناعی جاری کیا جس کے تحت ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
کیس کی سماعت اور عدالتی احکامات :
سماعت کے دوران سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار نے فریقین کے دلائل اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد 28 جولائی 2026 کا متعلقہ معطلی نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم سنایا۔ اس فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی معطلی پر فی الوقت عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی:امن کی خراب صورتحال، ڈپٹی کمشنر عمران شاہین، ایس ایس پی معطل
عدالتِ العالیہ آزاد کشمیر نے اس معاملے کی مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی سماعت کے لیے 12 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے، جس کے دوران فریقین کی جانب سے مزید پیش رفت متوقع ہے۔




