حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ خبریں تیزی سے گردش کر رہی تھیں کہ خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اپنا مستقبل کسی اور جگہ دیکھ رہے ہیں۔ ان خبروں نے مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں تشویش پیدا کر دی تھی، جس کے بعد قومی کھلاڑی کو خود سامنے آ کر ان تمام باتوں کی وضاحت کرنا پڑی۔
خوشدل شاہ کا ایکس پر اہم بیان:
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے ان تمام خبروں کو سراسر من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبریں کہ میں پاکستان کرکٹ چھوڑ رہا ہوں، بالکل غلط اور فریب پر مبنی ہیں۔
There’s fake news going around claiming I’m leaving Pakistan cricket and it’s completely untrue. Pakistan is my home, and representing this country has always been my top priority and greatest honor. Please don’t believe these baseless rumors. My commitment to Pakistan cricket…
— Khushdil Shah (@KhushdilShah_) August 7, 2026
انہوں نے اپنے جذباتی پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہمیشہ سے میری پہلی ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی غیر تصدیق شدہ اور بے بنیاد افواہوں پر بالکل بھی کان نہ دھریں۔
یہ بھی پڑھیں: خوشدل شاہ نظرانداز کئے جانے پر دلبرداشتہ،کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
قومی ٹیم کے ساتھ وابستگی پر قائم رہنے کا عزم:
خوشدل شاہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کا تعلق، جذبہ اور وابستگی نہ تو پہلے کبھی کم ہوئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی اس میں کوئی تبدیلی آئے گی۔ وہ آئندہ بھی اپنے ملک کی خدمت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔




