رانا ثناء

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی ، رانا ثناء

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیرامور کشمیر و بلستان انجیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے، کسی مائی کے لعل کو مینڈیٹ چھیننے نہیں دینگے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران رانا ثناء اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابات آزاد کشمیر کی تاریخ کے شفاف ترین ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ  دھڑکتا ہے۔ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل اور ادھورا ہے۔ ہم کشمیر اور کشمیر ہمارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے 45 میں سے 23 سیٹیں درکار ہیں، ن لیگ 2 مراحل میں انتخابات میں واضح برتری حاصل کر چکی ہے ، آزاد کشمیر میں اب تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی ترقی مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے ، مریم نوازنے وعدہ کیا ہے کہ اگر کشمیری عوام نے ن لیگ پر اعتماد کیا تو پنجاب جیسی ترقی ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد تصادم سے کوئی تعلق نہیں، بلاول کادھاندلی کا الزام بے بنیاد، رانا ثناء اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کو پتہ چل گیا کہ وہ پاکستان کا  مقابلہ کرنا اس کے بس کی بات نہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم مشیر کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کو معرکہ حق میں دھول چٹائی۔

قبل ازیں حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے جلسے سے خطاب کے فوران کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے، کسی مائی کے لعل کو مینڈیٹ چھیننے نہیں دیں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ حویلی کے الیکشن جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے ، الیکشن جیت کر حویلی کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔

ان  کا کہنا تھا کہ حویلی میرا دوسرا گھر ہے، یہاں کے لوگوں سے اعتماد کا رشتہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر بھی ایک دن آزاد کشمیر کا حصہ ضرور بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ کشمیریوں کساتھ کھڑی رہی اور کھڑی رہے گی، کوئی مائی کا لعل حویلی والوں سے انکا حق چھین نہیں سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آزاد کشمیر میں بھی ترقیاتی کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ کے عوام محب وطن ہیں، مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے،امیر مقام

امیر مقام نے مزید کہا کہ  ایل اوسی کے عوام نے وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ، لائن آف کنٹرول کے عوام پاکستان کا فخر ہیں۔