سونا قیمت

فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے سے تجاوز

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگے گئے، جہاں فی تولہ سونا ریکارڈ اضافہ کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں مسلسل پیش رفت اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث جیولری مارکیٹ میں شدید تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 24 قیراط سونا 4 لاکھ 28 ہزار 3 سو روپے فی تولہ پر برقرار

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں اضافہ: فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 5,100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4,54,336 روپے پر جا پہنچی ہے۔

عالمی بازار کی صورتحال:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 51 ڈالر مہنگا ہو کر 4,319 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

تین روزہ تسلسل:

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی تیز ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے گزشتہ تین دنوں کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 26,400 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سونا فی تولہ قیمت کی 4 لاکھ 26 ہزارسے تجاوز

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خرید میں دلچسپی اس مسلسل اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔