آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے این ایف سی طرز کے مالیاتی فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد اور مالیاتی اصلاحات سے متعلق جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ اہم ہدایات اسلام آباد میں وزیراعظم کی اعلیٰ سطحی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے این ایف سی (قومی مالیاتی کمیشن) کی بنیاد پر ایک پائیدار اور مضبوط مالیاتی حکمت عملی وضع کرنے کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آزاد کشمیر، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل:

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے اور شفاف مالیاتی فریم ورک کی تیاری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران لیا گیا۔

تشکیل دی جانے والی یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے معاشی و مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے این ایف سی طرز کے فریم ورک سے متعلق تمام تر تجاویز کو حتمی شکل دے کر اپنی جامع رپورٹ جلد پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: پونچھ ڈویژن میں الیکشن ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد، 10 اگست کو ہی پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن