فتنہ الہندوستان

خاران شہر میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، شہر میں داخل ہونیوالے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردہلاک کردئیے

خاران شہر میں سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بناتے ہوئےسٹی میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا ہے ۔

دہشت گرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے ناپاک ارادے سے شہر میں داخل ہوئے تھے تاہم سکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ان کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

سکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ملک دشمن عناصر کیلئے بلوچستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،5 خوارج ہلاک،میجر احسان الٰہی شہید

قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 30 اور 31 جولائی 2026 کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی، اس کی نگرانی کی اور بروقت اور ٹارگیٹیڈ کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی باجوڑ اور افغانستان میں کارروائیاں، کمانڈرسمیت 29دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے تمام 7 دہشت گرد مارے گئے، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) کا ذخیرہ بھی موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔