قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کالعدم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مبینہ تعلق رکھنے والے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے امریکہ میں تیار کردہ ایم فور خودکار رائفل برآمد ہوئی، جسے تحویل میں لے کر مزید فرانزک اور تکنیکی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پراپنے نیٹ ورک، سرگرمیوں، فنڈنگ کے ذرائع اور احکامات موصول ہونے کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش ان عناصر کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں جن سے اسے مبینہ طور پر مالی معاونت اور ہدایات موصول ہوتی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈوں کی فائرنگ، 2اہلکار زخمی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم ملزم کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، تاہم تفتیش مکمل ہونے سے قبل کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔
اداروں نے واضح کیا ہے کہ ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی مختلف ذرائع سے تصدیق کی جا رہی ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد جموں و کشمیر میں انتشار کی سازش، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب
اس معاملے پر متعلقہ اداروں کی جانب سے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔




