آزادکشمیر انتخابات، اب تک پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے،ن لیگ دوسرے نمبر پر

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔

میرپور ڈویژن سے غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک پیپلزپارٹی کے امیدوار ن لیگی امیدواروں سے آگے ہیں جبکہ آئی پی پی کا ابھی تک ایک امیدوار کامیاب ہواہے ۔

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور کے 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپورڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں میں کوٹلی سے محمد ولید انقلابی،چڑہوئی سے قاسم مجید ، کوٹلی سے ظفراقبال ملک، بھمبر سے چوہدری پرویز اشرف، کوٹلی سے چوہدری یٰسین ،میرپور سے چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کا نام شامل ہے ۔

ضلع میر پور کے 6 انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ ایک ہزار 439 ہے، ڈویژن میں ووٹنگ کیلئے 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، میرپور میں 597، کوٹلی میں 1107اور بھمبر میں 608 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: پہلے مرحلےکی پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی، نتائج کا سلسلہ شروع

مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں میں ذوالفقار ، وقار احمد نور ، فتح محمد الحسین ، چوہدری محمد سعید ، عمیر نعیم اور آئی پی پی کے انصر نثار ابدالی کا نام شامل ہے ۔

انتخابات کے لمحہ بہ لمحہ نتائج اور تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے فوراً electionportal.pk کا وزٹ کریں۔