بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق صرف 25100 ووٹ لے سکے
انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع بھمبر ایل اے 7 سےالیکشن کی پہلی خبر سامنے آگئی، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔
زرائع کے مطابق اس حلقے میں سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق مسلم لیگ ن کے رہنما چوہددری طارق فاروق کے مدمقابل تھے ۔ طارق فاروق نے8 ہزار سے زائد ووٹ لیکر سابق وزیراعظم انوارالحق کو بدترین شکست سے دوچار کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپورڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان
حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری طارق فاروق اپنے حریف امیدواروں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیاب قرار پائے ہیں۔
چوہدری طارق فاروق کی شاندار کامیابی کی خبر سنتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہر بھر میں جشن کا سماں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات، نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، الیکشن کمیشن کا اعلان
کارکنوں نے چوہدری طارق فاروق کی رہائش گاہ اور انتخابی دفاتر کے باہر جمع ہو کر شدید نعرے بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
انتخابات کے لمحہ بہ لمحہ نتائج اور تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے فوراً کا وزٹ کریں۔




