بلاول

 جیالے کی شہادت افسوسناک ، الیکشن کمیشن فوری ایکشن لے ،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال میں جیالے مختار یونس کی شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس۔

چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کرکے میرے کارکن مختار یونس کو شہید کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: پہلے مرحلےکی پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی، نتائج کا سلسلہ شروع

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دو روز قبل بھی مسلم لیگ ن نکیال کے رہنما سردار عمیر نعیم کی ساتھیوں سمیت کھلے عام فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام دو روز قبل نکیال میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیتے تو آج ایک انسانی زندگی کی قیمت ادا نہ کرنا پڑتی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دھریک : مسلح جتھے کا انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کا سنگین منصوبہ سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ شہید جیالا مختار یونس نکیال میں میرے امیدوار جاوید بڈھانوی کے ساتھ مل کر مؤثر انتخابی مہم چلارہا ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی شکست سے بوکھلا کر پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔