پیٹرول

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک بھر کے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک کی واضح کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کٹوتی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی منڈی کے تناسب اور درآمدی لاگت کا جائزہ لے کر آج نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ریکارڈ 60 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے تحت پیٹرول 24 روپے اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا کیا گیا تھا۔ اس وقت حکومت کی جانب سے اس بھاری اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں چڑھاؤ اور درآمدی اخراجات میں اضافہ بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی: 1.259 ارب روپے کے پیٹرولیم ٹیکس فراڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا

روزانہ قیمتوں کے تعین پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تحفظات:

دوسری جانب، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے مجوزہ نظام پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ روزانہ ریٹ بدلنے کے عمل سے ان کی کاروباری منصوبہ بندی، اسٹاک مینجمنٹ اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین سخت متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی بھی نیا طریقہ کار نافذ کرنے سے قبل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان، نوٹیفکیشن جاری