مظفر آباد کی 2روپے والی گلی، اس گلی کا نام دو روپے والی کیوں رکھا گیا ؟

  مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی مدینہ مارکیٹ میں ایک گلی ہے جسے 2روپے والی گلی کہا جاتا ہے،یہ اس نام سے بہت مشہور ہے۔

بظاہر نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں پر ہر چیز دو روپے میں دستیاب ہوگی تاہم ایسا بالکل بھی نہیں ہے بلکہ پرانے وقتوں سے اس کا نام 2روپے والی گلی مشہور ہوا ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وہاں کے تاجروں کا کہنا تھا کہ پرانے دور میں یہاں پر مختلف اشیاء کی سیل لگتی تھی  اس وقت چیزیں دو روپے کی دستیاب ہوتی تھیں ۔

موجودہ دور میں جہاں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے تو 2روپے سیل کا سوچنا بھی محال ہے،تاجروں کا اس حوالےسے مزید کہنا تھا کہ اس گلی میں شادی تقریبات کی مناسبت سے تمام چیزیں مناسب داموں ملتی ہیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ شادی تقریبات کے حوالے سے لہنگے، شیروانیاں اور دیگر اشیاء یہاں پر مناسب قیمت پر دستیاب ہیں ،خاص کرچوڑیوں کی اس مارکیٹ میں خریداری بہت زیاد ہ ہوتی ہے ۔

عید کی آمد آمد ہےاس حوالے سے بھی چوڑ یوں کی خریداری زیادہ ہوتی ہے جبکہ دیگرایام میں بھی چوڑیاں زیادہ خریدی جاتی ہیں ،اس کے حوالے سے کھوسہ اور دیگر چیزیں بھی یہاں موجود ہیں۔

اس مارکیٹ سے گجر ے ، گلدستے اور دیگر چیزیں بھی مناسب داموں مل جاتی ہیں ۔دو روپے والی گلی کی خاص بات یہاں سے شادی بیاہ کے موقع پر لہنگے ، شیروانیاں اور دیگر چیزیں جوعام مارکیٹ میں بہت مہنگے ہوتے ہیں یہاں پر کرائے پر بھی دستیاب ہیں جسکے باعث شہری یہاں کا زیادہ رخ کرتے ہیں۔

دکانداروں کا کا کہناتھا کہ یہاں پر گاہکوں کا رش ہوتا ہے اور لوگ اپنی استطاعت کے مطابق شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے خریداری کرتے ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھکاریوں کی بڑھتی تعداد، مظفرآباد کے شہری انتظامیہ سے نالاں

Scroll to Top