سدھنوتی(سخاوت سدوزئی ،کشمیر ڈیجیٹل )سدھنوتی بلوچ کی یوسی ہمروتہ وبساڑی کی 25 ہزار سے زائد آبادی محکمہ خوراک کے ہول سیل ڈپو سے محروم،محکمہ خوراک کا سلسلہ ضلع پونچھ منڈہول ہول سیل ڈپو سے وابستہ ہونے کے باعث آٹے کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق سدھنوتی بلوچ کی یوسی ہمروتہ میں محکمہ خوراک کا ہول سیل ڈپو نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں،انتظامی طور پر محکمہ خوراک پونچھ کے منڈہول ڈپو سے منسلک ہونے کے باعث آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے آٹا ڈیلر کا کہنا تھا کہ ڈپو نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔منڈ ہول سے جب ہم آٹا لیتے ہیں تو ایک ڈیلر کو 13یا 14تھیلے آٹا ملتا ہے آگے ڈیڑھ سو بندہ کھڑا ہوتا ہے 13تھیلے کتنے لوگوں کو دئیے جاسکتے ہیں ، ٹھنڈی کسی میں ڈپو دیا جا ئے تو لوگوں کی مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔
شہریوں کو آٹے کی ایلوکیشن کم ہونے سے آٹا بروقت نہیں ملتا جسکے سبب پرائیویٹ آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چھتریڑی ٹھنڈی کسی میں محکمہ خوراک کا ہول سیل ڈپو قائم کیا جائے اورآبادی کے تناسب سے آٹے کی ایلوکیشن بھی بڑھائی جائے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آٹا سمگلنگ کی روک تھام، رمضان میں آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹس پر ناکےلگیں گے،محکمہ خوراک کے اجلاس میں فیصلہ




