آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔ اس مرحلے کے دوران میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے، جہاں مجموعی طور پر 287 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام امیدواروں کے نام اور انتخابی نشانات بیلٹ پیپر پر درج کر دیے گئے ہیں۔ انتخابی مہم کی مقررہ مدت ختم ہوتے ہی جلسے، جلوسوں اور کارنر میٹنگز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار
میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے حلقوں کی تفصیلات:
مختلف حلقوں سے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق حلقہ ایل اے 1 ڈڈیال سے کل 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔ حلقہ ایل اے 2 چکسواری و اسلام گڑھ سے 24 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ حلقہ ایل اے 3 میرپور سٹی میں سب سے بڑا مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں 34 امیدوار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حلقہ ایل اے 4 کھڑی شریف سے 20 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
ضلع بھمبر کے حلقہ ایل اے 5 برنالہ سے 18 امیدوار، حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے 17 امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور حلقہ ایل اے 7 بھمبر تین سے 28 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ ضلع کوٹلی کی بات کی جائے تو حلقہ ایل اے 8 راج محل سے 19 امیدوار، حلقہ ایل اے 10 کوٹلی سٹی سے 29 امیدوار انتخابی مقابلے میں، حلقہ ایل اے 11 سہنسہ سے 24 امیدوار، حلقہ ایل اے 12 چڑہوئی سے 15 امیدوار اور حلقہ ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے 27 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد: پیپلزپارٹی الیکشن آفس پر ن لیگی کارکنوں کا حملہ، توڑ پھوڑ،کارکن زخمی
کم ترین امیدوار اور الیکشن کمیشن کے انتظامات:
حلقہ ایل اے 9 فتح پور تھکیالہ میں سب سے کم یعنی 12 امیدوار میدان میں ہیں، جس کے ساتھ ہی فتح پور تھکیالہ کو کم ترین امیدواروں والا حلقہ قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات اور پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
Detail total candidates halkawise general elections 2026 with Symbols




