میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے والد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی کاموں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تصویر پر مبنی جاری کردہ بیان کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور کشمیر سے نواز شریف کی خدمات اور ترقیاتی کاموں کے نشانات ہٹا دیے جائیں تو پیچھے کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیرکے وارث آگئے،مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،مریم نواز
بے مثال ترقی اور آزاد کشمیر کی تقدیر بدلنے کا عزم:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ن لیگ کو تاریخی کامیابی دلوانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرایا تو خطے میں وہ ترقی آئے گی جو کبھی کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں آئی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آزاد کشمیر کے غیور عوام نے ن لیگ کو خدمت کا موقع دیا تو ہم دن رات محنت کر کے آزاد کشمیر کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔




