کوٹلی کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر بھر میں کلین سویپ کرے گی اور ریاست میں اگلی حکومت قائم ہو گی۔
کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد اُمیدوار راجہ فاتح محمود کیانی کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر میں انتخابی جلسے سے امیر مقام کا خطاب، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر کرارا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر کا شکار تیر سے نہیں ہوتا، شکار کرنے کے لیے میدان میں کارکردگی دکھانی پڑتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وارڈ ٹمبی کے معزز خاندان راجہ ثاقب مجید کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل
اپنے دورہ کوٹلی کا ذکر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کوٹلی آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے کیے جانے والے پُرتباک استقبال کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گی۔ انہوں نے اس جذبے اور محبت پر مقامی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔




