فیلڈ مارشل

خواجہ آصف کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، بلاول عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں، رانا ثنا

اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان پارٹی یا حکومت کی پالیسی نہیں ان کی ذاتی رائے ہے۔

نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ( ن ) پر عائد کیے گئے الزامات پر ردعمل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے دوتہائی اکثریت دیں، وعدہ ہے کشمیری عوام کے حقوق کی ترمیم لائوں گا، بلاول بھٹو زرداری

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حقوق کے نام پر عوام کو اشتعال دلانا قابل مذمت ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بربادی کرپشن اور ٹوٹی سڑکیں چاہتے ہیں تو کشمیری ن لیگ کو ووٹ نہ دیں۔بلاول بھٹو زرداری چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میرپور میں جلسے سے خطاب میں پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد جلسے میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان کی مذمت نہیں کی اس کا مطلب ہے کہ یہ وفاقی حکومت اور مسلم لیگ(ن) کی پالیس ہے۔

بلاول نے کہا یہ لوگ ایسے بات کرتے ہیں جیسے نہ باپ وزیر اعظم رہا ہے نہ چاچا وزیر اعظم ہے ، جو لوگ قصور کو لاہور نہیں بنا سکے وہ گلگت بلتستان کو کیا لاہور بنائیں گے۔

یہ ایسے شیر ہیں جو حقوق دیتے نہیں حقوق کھاتے ہیں ، ن لیگ والے آپ کے پیر پڑ رہے ہیں ، الیکشن نکل جائیں گے تو یہ لوگ آپ کے گلے پڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات میں 2ماہ تاخیر کی آئینی گنجائش موجود، سردار یعقوب کا دعویٰ

بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ کیا انہوں نےکبھی دیکھا ہےکہ چولستان، پوٹھوہار، راجن پور، وہاڑی کا حال کیا ہے؟ یہ کہتے تھےکہ ہم گلگت بلتستان کو لاہور بنادیں گے لیکن جی بی کے لوگ نہیں مانے، جی بی کے لوگوں نے کہا کہ جب یہ اپنی حکومت میں کچھ نہ بناسکے تو جی بی کو کیا بنائیں گے۔