عبدالماجد خان کو بڑا جھٹکا، خواجہ دلاور درانی کی ہزارہ میں دھوم

مانسہرہ(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر الیکشن گہما گہمی عروج پر، وادی 6 ایل اے 45 امیدوار خواجہ دلاور وانی کے ہزارہ بھر سمیت مانسہرہ میں طوفانی دورے۔ بفہ دوراہا میں گرینڈ شمولیتی جرگہ منعقد کیا گیا۔

بفہ دوراہا کی کشمیری برادری کا خواجہ دلاور وانی کی حمایت کا اعلان۔ عبدالماجد خان کو بڑا جھٹکا، 27جولائی کو گھوڑا کے نشان پر مہریں لگا کر کشمیری مہاجرین کو محرومیاں دینے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کا اعلان۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن مہم، بلاول بھٹو مظفرآباد آزادکشمیر پہنچ گئے، شاندار استقبال

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن مہم کے سلسلے میں وادی 6 ایل اے 45 سے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ نون کے مشترکہ امیدوار خواجہ دلاور وانی کے ہزارہ بھر میں طوفانی دورے جاری ہیں۔

اس سلسلے میں خواجہ دلاور وانی مانسہرہ پہنچے. جہاں کالج دوراہا انٹر چینج پر ان کا استقبال پاکستان مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری وسیم حسن خان سواتی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے صاحبزادے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار لیاقت و دیگر پارٹی ذمہ داران نے کیا۔

جہاں سے ریلی کی صورت بفہ دوراہا کشمیر کمیونٹی کے گرینڈ شمولیتی جرگہ پہنچے۔ فیصل کشمیری، حمزہ خان، قاسم خان و دیگر مشران کشمیر کمیونٹی بفہ دوراہا نے امیدوار خواجہ دلاور وانی و دیگر قائدین کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور گل پاشی کر کے استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر بفہ دوراہا کی جملہ کشمیری برادری نے مسلم کانفرنس و مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار خواجہ دلاور وانی کی مکمل تائید و حمائت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گرینڈ شمولیتی جرگہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس و مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار خواجہ دلاور وانی، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن وسیم حسن خان سواتی، کشمیر کمیونٹی بفہ دوراہا کے نوجوان راہنماء فیصل کشمیری، حمزہ خان، قاسم خان و دیگر مشران جرگہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی، علی شان سونی کا تگڑا وار، ن لیگی رہنمائوں کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

ہمارے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں. افواج پاکستان کی آزاد کشمیر کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں خالی وزیر خزانہ کشمیر نے کشمیری مہاجرین کو جھوٹے وعدوں طفل تسلیوں پر ٹرخایا. خالی وزیر خزانہ اپنے ذاتی مفاد کے حصول کیلئے ہر دور میں کپڑوں کی طرح پارٹیز اور وفاداریاں تبدیل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

یہی وجہ ہیکہ خالی وزیر خزانہ نے ویلی 6 ایل اے 45 کے کشمیری مہاجرین کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر موٹروے منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہا ہے. اور جلد خدا کے فضل و کرم سے آزاد کشمیر موٹروے کا تعمیراتی کام شروع ہوگا۔

دنوں کا سفر چند گھنٹوں میں طے ہوگا اور کشمیری اور پاکستانی مل کر ترقیاتی سفر پر گامزن ہوں گے۔ خواجہ دلاور وانی نے کہا کہ 27 جولائی کو وادی 6 ایل اے 45 کے پولنگ سٹیشننز پر کشمیری مہاجرین گھروں سے نکل کر اپنی اولادوں کے روشن مستقبل کیلئے انتخابی نشان گھوڑا پر مہر لگائیں۔