فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ صدر ،وزیردفاع سےملاقاتیں،اہم امور پر تبادلہ خیال ،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ترکیہ، ترک قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ایوان صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات انقرہ ائیرپورٹ پر ہوئی جہاں صدر اردوان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

ملاقات بند کمرے میں ہوئی جس میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائراکتاراولو اور قومی انٹیلی جنس ادارے (MİT) کے سربراہ ابراہیم قالن بھی شریک تھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی انقرہ میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک ترک دفاعی تعاون، دفاعی صنعت میں اشتراک، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور ترکیہ صدر نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اور دفاعی مضبوط تعلقات کے فروغ کیلئے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ترک دفاعی تعاون، دفاعی صنعت میں اشتراک، علاقائی سلامتی، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا ہے۔

اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگیں سیاسی نعرہ بازی سے نہیں ایمان، اتحاد اور تنظیم سے جیتی جاتی ہیں، فیلڈ مارشل

دونوں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی پیداوار، ڈرون ٹیکنالوجی، بحری منصوبوں اور عسکری تربیت سمیت متعدد شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائراکتاراولو سے ملاقات کی تھی، جہاں انہیں ترکیےکی مسلح افواج کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط، دفاعی تعاون اور پیشہ ورانہ اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترکیہ صدر اردوان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات اس امر کی غماز ہے کہ اسلام آباد اور انقرہ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

فیلڈ مارشل کا کمال اتا ترک کے ترقی کے ویژن کی تعریف ،دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ کو بھی مشترکہ ترجیح دے رہے ہیں۔