مصباح الحق

نوجوان کرکٹرز پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں ،قومی سلیکٹر مصباح الحق

قومی سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط ،ڈسپلن اور کھیل میں تسلسل اپنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں ہوتا۔

پی سی بی ڈیجیٹل کو دئیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان مصباح الحق نے کوچز، مینٹورز اور والدین پر زور دیا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں پر کسی بھی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ناروے کے مداح اولے فروئسٹاڈ نے ’وائکنگ رو‘ کی شروعات کی دلچسپ کہانی بیان کر دی

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ذمہ داری ضرور دی جائے لیکن اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان کا کھیلنے کا فطری جذبہ متاثر نہ ہو۔

انٹرویو کے دوران کامیابی کا فارمولا بتاتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک کامیاب اور پروفیشنل کھلاڑی روزانہ کی محنت، فٹنس، بھرپور پریکٹس اور متوازن غذا پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ یہی وہ چیزیں ہیں جو کھلاڑی کو طویل عرصے تک میدان میں برقرار رکھتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: لیونل میسی نے نئی تاریخ رقم کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ طویل فارمیٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے 4 روزہ کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک کو درست کرنے اور ان کی ذہنی مضبوطی کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو اس فارمیٹ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔