صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے ،دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہےہم آبنائے ہرمز کو کنڑول میں لے رہے ہیں ۔ ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکے گی۔ایران کے علاوہ دیگر ممالک کو آبنائے ہرمزآزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنےوالے ہر کارگو سے 20 فیصد کی شرح سے ٹیکس لیں گے جبکہ ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقہ کار کا عمل جلدی شروع کیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہواتھا جسے ایران نے توڑ دیاہم اب آبنائے ہرمز کا تحفظ کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی،پاکستان مذاکرات بحالی کیلئے پھر متحرک ، اسحاق ڈار کے اہم رابطے

ٹرمپ کا مزید کہناتھا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے ہمیں معاوضہ ملنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ امریکا ایران کے فوجی اثاثے تباہ کر چکا ہے اور جب بھی ایران کی جانب سے ڈرون بھیجے جاتے ہیں، امریکا ان کا سخت جواب دیتا ہے۔

امریکی صدر ن نے کہا کہ ایران کے خلاف سخت حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور امریکا اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ گزشتہ روز ایرانی حکام کے ساتھ 11 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے تاہم انہوں نے ان مذاکرات کی نوعیت یا نتائج کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا، انتباہ بھی جاری کردیا

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آئندہ کسی بھی قیمت کے بغیر دوسرے ممالک کی حفاظت نہیں کرے گا، بلکہ جہاں بھی امریکی کردار ہوگا، وہاں اس کے مفادات اور معاوضے کو یقینی بنایا جائے گا۔