وادی لیپہ کا جنت نظیر گاؤ ں نوکوٹ،یہاں کی دو خاص چیزیں کیا ہیں؟

وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل) سرسبز پہاڑوں کے دامن میں بساوادی لیپہ کا جنت نظیر گاؤ ں نوکوٹ جو اپنی قدرتی خوبصورتی، نایاب فصلوں اور منفرد ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اخروٹ اور سرخ چاول کی پیداوار سے لے کر لکڑی کے قدیم مکانات، بلند و بالا مساجد اور شمس بری ویو پوائنٹ تک ہر منظر دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیتا ہے۔

یہ گائوں اخروٹ اور سرخ چالوں کی پیدوار کیلئے مشہور ہےجو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی ایک منفر د پہچان رکھتے ہیں۔
نوکوٹ کے سرخ چاول اپنی نایاب خصوصیات کی وجہ سے بہت مشہور ہیں جبکہ یہاں کا اخروٹ معیار اور ذائقے کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے

نایاب سرخ چاول بھی وادی لیپہ میں کاشت ہوتا ہے یہ انتہائی لذیذ ہوتا ہے موسم سرما خصوصا برفباری کے دنوں میں جب لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں تو انہیں سرخ چاولوں سے وہ اپنا پیٹ پالتے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں ۔وادی لیپا :650 روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہونیوالا مہنگا ترین سرخ چاول

نوکوٹ کا اصل حسن یہاں کے لکڑی سے بنے مکانات ہیں،یہاں موجود لکڑی سے بنا پانچ منزلہ مکان اپنی مثال آپ ہے ۔
وادی لیپہ کی سب سے بڑی لکڑی کی مسجد بھی اسی گائوں میں ہے جو فن تعمیر کا ایک بہترین نمونہ ہے ۔

نوکوٹ گائوں کے مرکز کو نوکوٹ گلی کہا جاتا ہے جوسیاحوں کیلئے اہم مقام ہے یہاں پر یادگار شہداء اور مشہور شمس بری ویو پوائنٹ بھی ہے جہاں سے پوری وادی کا نظارہ  کیا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ کے غازی بزرگ،وطن کی خاطر دوجنگیں لڑیں اور سینے پر 7تمغے سجائے
گرمیوں کے موسم میں یہاں سیاحوں کا بے پناہ رش ہوتا ہے جو وادی کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس گائوں کے لوگ بہت مہمان نواز اور سخی ہیں یہاں آنے والا ان لوگوں کی تعریف کئے بغیر

نہیں رہ سکتا۔ اخروٹ اور چاول کے علاوہ یہاں پر مقامی لوگ سبزیاں بھی اگاتے ہیں
وادی لیپہ آنے والے سیاح سب سے پہلے نوکوٹ گائوں کارخ کرتے ہیں اور یہاں کے حسین مناظر کا نظارہ کرتے ہیں ۔ گرمیوں میں نوکوٹ کی خوبصورتی کا الگ ہی رنگ ہوتا ہے جب ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہوتا ہے تو یہ وادی یہاں آنے والوں کو اپنا گرویدہ کرلیتی ہے۔

 

Scroll to Top