پاکستان

پاکستان میں سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر آج یوم سوگ کا اعلان

سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان نے قطر کی قیادت، شاہی خاندان اور عوام کے کیساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج بروز پیر 13 جولائی ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اس قومی یومِ سوگ کے موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ 74 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والے سابق امیر کی نمازِ جنازہ ادا کی جا چکی ہے اور ان کے سوگ میں قطر میں بھی 4 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ،امن کی فوری بحالی پر زور

شیخ حمد بن خلیفہ الثانی 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے، اور ان کے دورِ اقتدار میں قطر نے عالمی سفارت کاری، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بے پناہ ترقی کی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق امیر کے انتقال پر گہرے دکھ   اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مرحوم نے قطر کی ترقی اور علاقائی امن کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیشی اور حکمت نے قطر کو ایک جدید اور خوشحال ملک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔