نیلم ویلی: ن لیگ کو جھٹکا، درجنوں اہم شخصیات کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل ) نیلم حلقہ ایل اے 25 ون کی سیاست میں بڑی ہلچل بڑے سیاسی گھرانوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

حلقہ ایل اے 25 نیلم ون کی یونین کونسل لوئر گریس سے مختلف سر کردہ رہنماؤں نے صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

حلقہ ایل 25 نیلم ون کی یونین کونسل لوئر گریس سے سیاسی و سماجی رہنما عبد الرحمن حیدر کی قیادت میں معزز سیاسی اکابرین و کارکنان پر مشتمل بڑے عوامی وفد کی ملاقات،اس موقع پر چیف آرگنائزر جموں وکشمیر پبلک رائٹس کمیٹی عبدالرحمن حیدر ، حوالدار یونس (ن لیگ) ، حوالدار جمیل (ن لیگ) ، حوالدار ملک امان (ن لیگ) ، جمعہ خان (ن لیگ) ، حاجی فضل الحق (ن لیگ) ، قدیر احمد (ن لیگ)، بلال اعوان (ن لیگ) اشفاق کیانی (پی پی پی ) قدیر احمد ( پی پی پی) گل بدین ، تنویر کیانی سمیت درجنوں سیاسی کارکنان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے مستعفیٰ ہو کر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔۔ جنہیں سابق وزیراعظم نے پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگیں سیاسی نعرہ بازی سے نہیں ایمان، اتحاد اور تنظیم سے جیتی جاتی ہیں، فیلڈ مارشل

تقریب سے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ ترقی اور عوامی خدمت میری اولین ترجیح ہے۔

وادی نیلم قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے، تاہم یہاں تعمیری ترقی کی بے حد ضرورت ہے۔ نیلم کے عوام کو ان کا جائز حق دلانے اور علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

سردار تنویر الیاس نے کارکنوں اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیلم کے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ “میں آپ کو اپنی زبان دیتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ جو وعدہ آج کیا اس پر ہمیشہ قائم رہوں گا، کیونکہ مسلمان کی پہچان اس کا وعدہ اور اس کی زبان ہوتی ہے۔

“سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ نیلم کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مدثر شمس اعوان ن لیگ میں شامل ، سیٹ جیت کر قائدکو تحفہ پیش کرونگا،چوہدری محمد رشید

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور دیگر عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے وہ ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ جو بھی مسئلہ ان کے اختیار میں ہوگا، اسے حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

سابق وزیراعظم نے نیلم کے کارکنوں، بزرگوں اور عوام کی محبت اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ الیکشن مہم اور عوامی رابطہ مہم ایک خوش آئند آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں عوامی خدمت کا یہ سفر مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود کو عوام کا خادم سمجھتے ہیں اور عوام کی خدمت کو اپنی ذمہ داری اور عبادت تصور کرتے ہیں۔