فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلال جُرأت، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے۔شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نائب صدرپی ٹی آئی آزادکشمیر افتخار طیب عہدے سے مستعفی، استحکام پارٹی میں شامل
کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط علاقوں سے پاکستان پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی منصوبہ بندی اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا۔
کورکمانڈر کانفرنس کا کہنا تھا کہ خطے کاپائیدار امن و استحکام افغان سر زمین پر بھارتی پراکسی کی روک تھام سے مشروط ہے۔
فورم کا مزید یہ کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پر بھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے
یہ ذمہ داری افغان طالبان رجیم کی خودساختہ لیڈر شپ کی ہے کہ اُن کے زیر ِ تسلط زمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہوں۔
پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنی عوام کے تحفظ اور دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔ مسلح افواج پاکستان آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
یہ لازم ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بہترین گورننس کا نظام مہیا کیا جائے، ایسا مضبوط انتظامی ڈھانچہ جو نہ صرف عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہو بلکہ مذموم سیاسی پشت پناہی میں پنپنے والے دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑے ۔
کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد دُشمن چاہتا ہے کہ کسی طرح ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے بدامنی پھیلائی جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر کوشش کو بغیر کسی پس و پیش کے سختی سے کچلا جائے گا ۔علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین ۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارت کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے شرکاء کانفرنس نے واضح کیاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24اپریل 2025کی ہدایت اس بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ افواج پاکستان حکومتی ہدایات اور پاکستانی عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے سے قطعا گریز نہیں کریں گی ۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،خطے کے امن کا انحصار کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت فراہم کرنے پر ہے۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ تمام کمانڈرز جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل کریں۔



